وزیراعلی سندھ جمعرات کو صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

وزیراعلی سندھ جمعرات کو صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔صوبائی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے صوبائی کابینہ کا اجلاس صبح گیارہ بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں گندم کی قیمت سے متعلق اہم فیصلے ہونگے ۔سندھ پبلک سروس کمیشن کے ممبر کے لئے گاڑی کی خریداری کے فنڈز کی فراہمی ۔سندھ پبلک پروکیورمنٹ رولز 2010 میں مجوزہ ترامیم پر غور ہوگا ایم ڈی سی برا سیکرٹری جی اے اس حوالے سے بریفنگ دیں گے گندم کے معاملات پر سیکرٹری خوراک کابینہ کو بریفنگ دیں گے

۔روٹ پرمٹ اور موٹر وہیکل فٹنس کے حوالے سے فیس کے معاملات پر سیکرٹری جی اے اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ بریفنگ دیں گے ۔ججوں کے کراچی میں نئے ریسٹ ہاؤس کے لیے دو ایکڑ زمین کی ٹرانسفر کے معاملات پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن بریفنگ دیں گے نارکوٹکس کنٹرول کے معاملات پر سیکورٹی قانون بریفنگ دیں گے سندھ آپریٹیو سوسائٹی رول 2020 میں ترمیم کے حوالے سے ایک کوآپریٹو بریفنگ دیں گے اس کے علاوہ سیکٹری کلچر ٹورزم مختلف اہم امور پر بریفنگ کریں گے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے لیے 14 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے