گستاخی کا ارتکاب شیطانیت کا فروغ ہے

عامر بشیر چودھری انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی سعودی عرب کا کہنا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا ارتکاب شیطانیت کا فروغ ہے،اس قبیح فعل نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل چھلنی کر دئیے ہیں
فرانسیسی صدر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے.حکومت وقت اس حساس معاملے پر زبردست کام کر رہی ہے،تاجدار ختم نبوت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، اسلام امن کا دین ہے اور بھائی چارہ کا پرچار چاہتا ہے لیکن ہم کسی صورت بھی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے فرانس میں ہوئے واقعے سے مسلمانوں کے دل چھلنی ہیں،‏وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسلم ممالک کے سربراہان کے نام خطوط لکھے گیے ناموسِ رسالت ﷺ فوبیا سے متعلق سربراہان اسلامیہ کو ایک اچھا پیغام گیا ہے کہ سب متحد ہو جاؤ.
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عالم اسلام کے رہنماؤں کو لکھا گیا مسلمانوں کو یکجا کرنے اور مل کر ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا, کیا آج تک کوئی بھی لیڈر نے اتنےبولڈ طریقے سے پوری دنیا کو مخاطب کیا کبھی؟