امریکی شہری نے 150سے زائد ایوارڈز اپنے نام کرلیے

ڈیوڈ رش نامی شخص نے حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے ایک بار پھر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا ہے، اس سے قبل وہ 150 بار اپنا نام عالمی کتاب میں درج کراچکے ہیں
لیکن اس بار انہوں نے کچھ مختلف اور مشکل کارنامہ سرانجام دیا ، رش نے اپنے منہ کے ذریعے ٹینس بال کو ایک ہی ترتیب کے ساتھ سامنے لگے شیشے سے ٹکرایا، ڈیوڈ نے محض تیس سیکنڈ میں 43 مرتبہ ٹینس بال کو منہ کے زریعے اچھال کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ۔

رش کا کہنا تھا کہ میں نے تیس سیکنڈ میں یہ حرکت 44 بار کرنے کی کوشش کی تھی، مگر جب ویڈیو کو سلو موشن میں دیکھا تو پتہ چلا کہ تیس سیکنڈ کے دوران میں ٹینس بال کو 43 بار اچھال چکا، اور یہی ٹھیک تھا۔

امریکی شہری نے مزید بتایا کہ اس عالمی اعزاز کو اپنے نام کرنے کی دھن لئے میں پچھلے ایک سال سے اس کی مشق جاری رکھے ہوئے تھا، اس حیرت انگیز کارنامے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے