اسلام آباد کی سڑک پر تیندوے کا راج

اسلام آباد میں دامن کوہ کے قریب مارگلہ کے جنگل سے تیندوا سڑک پر آ نکلا۔

دامن کوہ سے اسلام آباد جانے والوں نے تیندوے کی وڈیو بنالی، وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا سڑک پر کھیلتا ،کبھی درختوں میں جاتا اور پھر واپس سڑک پر آتا نظر آیا۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے یہ تیندوا مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا ہے، دامن کوہ اور پیرسوہاوہ جانے والے رات کے وقت احتیاط کیا کریں۔ تیندوا رات میں نکلتا ہے اور سڑک پر بھی آجاتا ہے