شوبز فنکار پشاور دھماکے پر غمزدہ

گزشتہ روز کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شوبز فنکار بھی افسردہ دکھائی دے رہے ہیں اور اس دھماکے کو 2014 میں پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحے ’سانحہ اے پی ایس‘ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

مہوش حیات:

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے ایسے گھناؤنے فعل کا ارتکاب کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرین سے تعزیت بھی کی
مایا علی:

مایا علی نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ ’چھوٹے تابوت ہی سب سے زیادہ بھاری ہوتے ہیں
حریم فاروق:

اداکارہ حریم فاروق نے صبح دھماکا ہونے اور اس کے بعد ظہر کی اذان بلا خوف و خطر دینے اور جماعت کرنے پر وہاں پر موجود لوگوں کے حوصلے کی داد دی
علی ظفر:

گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پشاور میں مدرسے پر ہونے والے حملے نے آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کی یاد تازہ کردی، ان دونوں واقعات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔
عائزہ خان:

اداکارہ عائزہ خان نے پشاور دھماکے کے حوالے سے لکھا کہ وہ پُر امید ہیں کہ جلد اس جگہ کو بحال کردیا جائے گا

فیروز خان:

اداکار فیروز خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ اللّٰہ اُن تمام لوگوں کیلئے آزمائش کو مختصر کرے جس میں اُس نے انہیں مبتلا کیا ہے
ہمایوں سعید:

اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ پشاور میں دھماکے کا سن کر رنجیدہ ہوگیا ہوں بس میرا دماغ یکلخت ماؤف ہوگیا، یہ سوچ کر کہ اب دوبارہ ہمارے بچوں کا لہو بہہ رہا ہے
فیصل قریشی:

فیصل قریشی نے جائے حادثہ کی تصویریں شیئر کیں
فخر عالم:

میزبان فخر عالم نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں پر دہشت گردانہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی واضح حکمت عملی ہے
انہوں نے لکھا کہ میں یہ کہوں گا کہ ملک کے اندر اور باہر بیٹھے بزدلوں کی جانب سے ایک مربوط اور منظم کوشش ہے لیکن ہماری قوم پُرعزم کھڑی ہے اور ہماری ترقی اور امن کے سفر کو روکا نہیں جاسکت