میٹرک بورڈ سے الحاق اور نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کانیا شیڈول جاری


کراچی (نیوز رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی رجسٹریشن 2020-21 اور نئے اسکول کی رجسٹریشن کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بورڈ کے سیکرٹری سید محمد علی شائق نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکائونٹس سیکشن سے سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈرکے ذریعے حاصل کر کے اب13نومبر 2020 تک بغیر لیٹ فیس کے اپنے اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیںجبکہ پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی رجسٹریشن رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروائیں گے۔ 16نومبر 2020سے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔