پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کی جانب سے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ایک آن لائن سیمینار کا اہتمام

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کی جانب سے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ایک آن لائن سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی، مذہبی اور فلاحی تنظیموں کے عہدیراران کے علاوہ پارٹی ورکرز اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ ھدیہ نعت عابد شمعون نے پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، ان کا مذید کہنا تھا کہ بھارتی پالیسیوں اور تدابیر میں کتنا ہی ظلم وبربریت کیوں نہ شامل ہو، وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کچل نہیں سکتا۔ صدر پی ایم ایل ق ریاض ریجن امتیاز احمد کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آج ہم کشمیر کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جدوجہد آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی وسیاسی اور سفارتی حمایت کا پختہ عزم کر رکھا ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ 27اکتوبر 1947 تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جو کبھی بھول نہیں سکتا ۔اس روزجب بھارتی فوج نے سرینگر میں اترتے ہی کشمیری عوام پر مظالم ، قتل و غارت اورانسانی حقوق کی بدترین پامالی کے اس سلسلے کا آغاز کیا جو آج تک جاری ہے لیکن بھارتی فوج کے جبری قبضے،مظالم اور تشدد کے باوجود کشمیریوں نے کبھی بھارتی تسلط کو تسلیم کیا ہے اور نہ کرینگے, تقریب سے زاہد شریف، یعقوب سیفی ، سردار عبدالرزاق ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی ، ارشد تبسم ، چوہدری شبریز اختر ، چوہدری عثمان اکرم ، راشد منہاس، چوہدری محمد اکرم ، مبشر انوار اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض مصطفی عبدالرشید نے بڑی اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیئے