وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کا اجلاس

* اجلاس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ علم الدین بلو شریک

* سندھ میں پبلک سیکٹر میں کل 25 یونیورسٹیاں ہیں، اجلاس میں آگاہی

* ان 25 یونیورسٹیوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی 162 سیٹیں مختص ہیں

* اجلاس میں سندھ کی 9 یونیوسٹیوں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی 58 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ

* باقی 16 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں سیٹیں بڑھانے کیلئے پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی سے اجازت لی جائے گی

* جن یونیورسٹیوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیٹیں بڑھائی گئی ہیں وہ یہ ہیں

* سندھ یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 4 اور گلگت بلتستان کی 7 مزید سیٹیں بڑھائی گئیں

* این ای ڈی یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 2 اور گلگت بلتستان کی 2 مزید سیٹیں بڑھائی گئیں

* ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 3 سیٹوں کو مزید اضافہ

* مہران یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 2 مزید سیٹوں کا اضافہ

* ڈائود انجنیئرنگ یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 3 مزید سیٹیں بڑھائی گئیں

* پیپلز یونیورسٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ایک ایک مزید سیٹوں کا اضافہ

* شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مزید 2-2 سیٹوں اضافہ

* زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں گلگت بلتستان کی مزید 4 سیٹیں بڑھائی گئیں

* کراچی یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 8 اور گلگت بلتستاں کی مزید 8 سیٹوں کا اضافہ

* حکومت کے اس فیصلے سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بچوں کو تعلیم کے شعبے میں فائدہ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

* وزیراعلیٰ سندھ نے طلبہ کی سیٹیں بڑھانےکے فیصلے پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام کو مبارکباد دی

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ