شہریوں کی جانب سے سوشل، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سمیت واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر کی معرفت موصولہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 204شکایات کا ازالہ


شہریوں کی جانب سے سوشل، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سمیت واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر کی معرفت موصولہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 204شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ایم ڈ ی واٹربورڈ نے شہریوں کودرپیش نکاسی آب کی شکایت کے خاتمے کیلئے واٹربورڈ ملازمین کو خصوصی احکامات جاری کردیئے ہیں،واٹربورڈ کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں کے مکینوں کی جانب سے درج کرائی اور سوشل میڈیا کے توسط سے بھیجی گئی شکایات پر شاہ فیصل ٹاؤن یوسی7،جامع مسجد عباسیہ اور مسجد اقصیٰ،گل پلازہ صدر،سرجانی ٹاؤن گڈاپ،لیاری بلال مسجد روڈ وملحقہ علاقوں،شاہ فیصل کالونی یوسی 10اور یوسی 9،جمشید ٹاؤن یوسی 9،لائنز ایریا،سرجانی سیکٹر 7اے، لانڈھی یوسی 24,15ہول سیل مارکیٹ میں بندسیوریج لائنوں کو افرادی قوت اور جدید سیورکلینگ،راڈنگ اور ونچنگ مشینوں کی مدد سے صفائی کرکے کھول دیاگیا ہے،فردوس کالونی میں ٹوٹے مین ہولز تعمیر کردیئے گئے ہیں،نکاسی آب سے ہی متعلق شکایات کے حل

کیلئے،لیاری ندی میں 36انچ قطر کے سیورٹرنک مین اور،ٹینری سیوریج پمپنگ اسٹیشن کی صفائی کی گئی ہے جبکہ بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں دھنسے والی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے،کھوکھرا پار مسلم سنگھار جماعت خانہ کے قریب 24انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے،داؤد چورنگی یوسی7 بن قاسم ٹاؤن میں دھنسنے والی 18انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گئی ہے،پہلوان گوٹھ یوسی 12کے قریب دھنسنے والی 36انچ قطر کی سیوریج لائن کوبھی تبدیل کردیا گیا ہے،لیاری ندی گلبرگ کے قریب سے 36انچ قطر کے سیوریج ٹرنک میں سے بھاری پتھر نکال کرسیوریج کا نظام بحال کیا گیا اس کے علاوہ محمد شاہ قبرستان میں سیوریج کی لائن سے رساؤ کا خاتمہ کرکے درینہ مسئلہ حل کیا گیا۔
کراچی ( ) واٹربورڈ نے پیر کی رات شہر میں رونما ہونے والے آتشزدگی کے واقعات کے سدباب کیلئے فائربریگیڈ کوبروقت مدد فراہم کی، آتشزدگی کے مقام پر ہی فائرباؤزرز کو 55ہزار گیلن پانی فراہم کرکے آگ پر جلد از جلد قابو پانا ممکن بنایا،تفصیلات کے


مطابق سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب ملز میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان نے واٹربورڈ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی، آگ کی شدت کے پیش نظرکرش پلانٹ اور سخی حسن ہائیڈرنٹس سے فوری واٹرٹینکرز روزانہ کیئے گئے،آگ پر مکمل قابو پانے تک فائرباؤزرز کو موقع پر ہی بلامعاوضہ پانی فراہم کیا جاتا رہااس دوران واٹربورڈ نے متعدد ٹینکروں کے ذریعہ 20 ہزار گیلن پانی فراہم کیا،علاوہ ازیں پیراور منگل کی درمیانی شب نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کی ہوزری فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع پر بھی واٹربورڈ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی،نیپا ہائیڈرنٹ سے واٹرٹینکرز روزانہ کیئے گئے ایم ڈی واٹربورڈ نے فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل کو بھی آتشزدگی کے مقام پر فوری پہنچنے کی ہدایت کی جنہوں نے کولنگ کا عمل مکمل ہونے تک فائرٹینڈرز کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کے جاری آپریشن کی نگرانی کی،واٹربورڈ نے اس دوران 35ہزار گیلن پانی بلامعاوضہ فائربریگیڈ کو فراہم کیا۔
ہینڈ آؤٹ نمبر20-10/kwsb/pro/27/11
رضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر،
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ