سابق ایم این اے کشمالہ طارق کا اپنی ڈھولکی پر ڈانس، ویڈیو وائرل

سابق رکن قومی اسمبلی و وفاقی محتسب انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے اپنی ڈھولکی پر اہل خانہ کے ساتھ خوبصورت ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ۔
فصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے کشمالہ طارق بزنس مین وقاص خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور حال ہی میں ان کی دوستوں کی جانب سے لاہور میں ڈھولکی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

کشمالہ طارق نے اپنی ڈھولکی کی تقریب میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں کیا جائیگا ، اس سے قبل 29 اکتوبر کو محفل میلاد اور 30 اکتوبر کو قوالی کی تقریب ہوگی۔خیال رہے کہ 48 سالہ ایم پی اے کشمالہ طارق 2002 سے 2013 تک قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔