لیپرڈ کی شکار کے پیچھے دروازے سے لمبی چھلانگ، ویڈیو وائرل

گوشت خور جانور اپنے شکار کو پکڑنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں جس کا ایک عملی نمونہ سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک فوریسٹ آفیسر نے سی سی ٹی وی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے وقت ایک خالی گلی سے تیزی کے ساتھ ایک جانور جو ممکنہ طور پر بلی دکھائی دیتا ہے اپنی جان بچانے کے لیے جالی والے دروازے کے اندر سے بھاگتے ہوئے نکل گیا۔
اس بلی نے شاید یہ سوچا ہو کہ اب اس کی جان بچ جائے گی، تو یہ بالکل غلط ثابت ہوا۔

اگلے ہی لمحے لیپرڈ نے تیز رفتاری سے بھاگتے ہوئے تقریباً 5 فٹ اونچے دروازے پر سے بلا کسی رکاوٹ کے لمبی چھلانگ لگا کر اپنے شکار کو قابو کرلیا۔

سوشل میڈیا پر یہ 9 سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں