یاسر حسین کو ’درندہ‘ کس نے کہا؟

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ کی اداکارہ اقراء عزیز اور اُن کے شوہر اداکار و میزبان یاسر حسین کی ایک تصویر پر صارف نے ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا کمنٹ کر ڈالا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقراء عزیز نے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، جن میں وہ یاسر حسین کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان دونوں کی یہ تصاویر اُس وقت لی گئیں تھیں جب وہ شمالی علاقہ جات کی سیر سپاٹوں میں مصروف تھے
انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میںا داکارہ نے لکھا کہ ’یہ تم ہو، یہ میں ہوں اور یہ ہم ہیں۔‘

اقراء عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 18 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے
اداکارہ کی اس پوسٹ پر یاسر حسین نے شاعرانہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سنا ہے اُس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں، سو ہم بہار پے الزام دھار کے دیکھتے ہیں، سنا ہر رات اُسے چاند تکتا رہتا ہے، ستارے بام ِ فلک سے اُتر کے دیکھتے ہیں ۔‘

یاسر حسین کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اہلیہ نے لکھا کہ ’سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھرتے ہیں، یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
دوسری جانب اداکارہ کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں کیونکہ یاسر حسین اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے زیادہ پسند نہیں کیے جاتے اس لیے صارفین اکثر اُن کی پوسٹ پر ایسے ہی کمنٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں
ایک آمنہ عادل نامی خاتون صارف نےکمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘ (یہ ایک کارٹون کا نام ہے جس میں شہزادی کو ایک درندے سے پیار ہوجاتا ہے)۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’پاگلوں کی جوڑی ‘ تو کسی نے لکھا کہ ’مجھے لگا اقراء اپنے پاپا کے ساتھ کھڑی ہے۔