پیپلز پارٹی کی جزائر کے معاملے پر دوغلہ پن کی شدید الفاظوں میں مذمت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے پیپلز پارٹی کی جزائر کے معاملے پر دوغلہ پن کی شدید الفاظوں میں مذمت کی ہے , اپنے ایک بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ

ایک طرف زرداری لیگ کی سرکار جزائر کے معاملے پر واویلا مچارہی ہے تو دوسرے طرف سندھ سرکار کے حکم پر جزائر کی فروخت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں ، جس کی ہم بھرپور الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں ،

انہوں نے مزید کہا کے کہ زرداری لیگ کو سندھ کی عوام کا درد ہے تو کھل کر سامنے آئے ، مگر زرداری لیگ کی حکومت نے جزائر فروخت کرنے کی این او سی جاری کی تھی آج وہ کس منھ سے مگر مچھ کے آنسوں بھی بھارہے ہیں، اور احتجاج کرنے والوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے مقدمات بھی درج کر رہے ہیں