آن لائن تقریب میں صدر سوشل میڈیا سائرہ شمس کی زیرصدارت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں عہدے داران تعینات کیے گئے

ریاض(ثناء بشير) سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کی جانب سے منعقد ہونے والی آن لائن تقریب میں صدر سوشل میڈیا سائرہ شمس کی زیرصدارت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں عہدے داران تعینات کیے گئے۔ تقریب میں مہمان خصوصی صدر پاکستان مسلم لیگ نون ریاض ریجن کے خالد اکرم رانا اور اس کے علاوہ سوشل میڈیا ٹیم کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی.
آن لائن تقریب میں ممبران نے سب سے پہلے سائرہ شمس کو سوشل میڈیا سعودیہ کا صدر بننے اور احسن مسعود کو سوشل میڈیا سعودیہ کا جنرل سیکریٹری بننے پر مبارکباد پیش کیں۔ تقریب میں کارکنان کا کہنا تھا. کہ اس وقت قائد جناب میاں محمد نواز شریف صاحب ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کے ساتھ پاکستان کے عوام اور ہم سب کی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور آج کے دور میں سوشل میڈیا بھی ایک ہتھیار ہے اور ہم اس سوشل میڈیائی ہتھیار کو اپنے ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے استمال کر رہے ہیں.
صدر سوشل میڈیا سائرہ شمس نے اپنے خطاب میں کہا پاکستانی میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیوں کی وجہ سے قائد کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ عوام تک پہنچانے کا اب ایک ہی راستہ بچتا ہے اور وہ ہے سوشل میڈیا اس لیے پارٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے ورکروں کو کچھ ذمہ داری دی ہے.کچھ عرصہ سے ہم سب ممبران کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے اس لیے ہم نے اپنی سوشل میڈیا سعودی عرب کی ٹیم کو مزید بہتر کرنے کے لیے اچھا کام کرنے والے ممبران کو بھی عہدے دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ عہدے 3 مہینے کے لیے ہونگے اچھی پرفارمنس والے عہدے دار ہی 3 مہینے کے بعد مستقل کیے جائیں گے یاں پرموٹ کیے جائیں گے . جس کی تفصیل کچھ یوں ہے
جناب خادم حسین صاحب سوشل میڈیا ٹیم کے سینئر اڈوائزر اور ریاض کی ٹیم انکے سپرد ہوگی اور ریاض سے کوآرڈینیٹر خادم حسین صاحب کی مشاورت سے ہی تعینات کیا جائے گا۔
جدہ سے احتشام اعوان صاحب (کوآرڈینیٹر)
جبیل سے راجہ عابد صاحب (کوآرڈینیٹر )
دمام سے علی شیر صاحب (کوآرڈینیٹر)
میں اُمید کرتی ہوں کہ تمام ممبران پارٹی اور ملک کے لیے یک جان ہو کر ووٹ کو عزت دو کی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ آگے چل کر ہم اپنے اور ساتھیوں کو بھی قوم کی خدمت کے لیے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتے رہیں ۔
صدر پاکستان مسلم لیگ نون ریاض ریجن کے خالد اکرم رانا نے ممبران کو مبارکباد دی اور کہا کہ سائرہ شمس کی قیادت میں سوشل میڈیا ٹیم بھرپور ترقی کررہی ہے، احسن بھی کافی محنت کررہا ہے ، نئے منتخب نمائندے بھی ن لیگ کے بہترین نمائندہ بنیں گے۔

سینئر ایڈوائزرز خادم حسین اور آغا خلیل اور باقی دیگر کارکنان نے بھی تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ اور اسکو سوشل میڈیا ٹیم کیلئے بہترین سنگ میل قرار دیا
آغا خلیل نے کراچی میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری ،اور چادر و چار دواری کی بیحرمتی والے واقعے پر مذمتی قرار دار پیش کی اور کہا کہ حکومت PDM کے دو جلسوں سے گھبرا گئی ہے اور اپنے گھبراہٹ چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ نوازشریف کی ایک تقریر نے ان کو گھبرانے پر مجبور کردیا ہے اور مہنگائی ، بیروزگاری سے تنگ عوام بھی ان جلسوں میں بھرپور شرکت کررہی ہے۔

ن لیگ سوشل میڈیا کی تقریب میں سینئر ایڈوائزر خادم حسین ، سینئر ایڈوائزر آغا خلیل ، کوآرڈینیٹر جدہ احتشام اعوان ، کوآرڈینیٹر جبیل راجہ عابد ، کوآرڈینیٹر دمام علی شیر ، سینئر ایڈوائزر میڈیا رانا عمران ، سوشل میڈیا کارکنان بدر منیر ، عاصم علی ، ہمایوں دودیال ، احسن امتیاز، حافظ محمود ، مرزا عادل ، طیب ، آصف اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔ جرنلسٹ حضرات نے بھی خصوصی شرکت کی جن میں امیر خان اور رانا عظیم شامل تھے۔
تقریب کے آخر میں سائر شمس نے تمام حضرات کا میٹنگ کو جوائین کرنے کا شکریہ ادا کیا ۔ اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھنے کا عائدہ کیا۔