بروز پیر کراچی میں چپ تعزیے کے دو جلوس برآمد ہوں گے،-ان جلوسوں کے ٹریفک روٹس

بروز پیر کراچی میں چپ تعزیے کے دو جلوس برآمد ہوں گے، حکومت کی جانب سے ان جلوسوں کے ٹریفک روٹس کا باقاعدہ اعلان نہیں ہوتا اس لیے اکثر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔۔ احباب سے گزارش ہے کہ یہ روٹ شیئر کردیں تاکہ شہری اس جانب نہ آکر مشکلات سے بچ سکیں۔

پہلا جلوس

صبح آٹھ بجے نشتر پارک سے بر آمد ہوگا اور صدر سے ہوتا ہوا کھارادر میں ساڑھے گیارہ بجے تک اختتام پذیر ہوگا۔۔ صبح صدر کی جانب دفتر جانے والے کوشش کریں کہ شاہراہ فیصل استعمال کریں ، نمائش اور صدر دواخانہ بند ہونے کے سبب پارکنگ پلازہ کے ساتھ والی ٹوٹی پھوٹی گلی پر شدید دباؤ ہوتا ہے جس کے سبب ٹریفک جام کی صورتحال پیش آتی ہے۔

دوسرا جلوس

دوپہر ایک بجے سے رضویہ چورنگی ناظم آباد بند رہے گی، یہ جلوس لسبیلہ سے ہوتا ہوا تین ہٹی آئے گااور وہاں سے جیل کے مرکزی دروازے کے سامنے سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ میں رات دس بجے کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔۔

اس دوران گرو مندر سے لسبیلہ اور تین ہٹی جانے والے راستے بند ہوتے ہیں اس لیے شیر شاہ، بلدیہ، بسمہ اللہ ہوٹل جانے والے غٹر باغیچہ والا روٹ استعمال کریں جبکہ فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد اور شہر کے شمالی علاقوں میں رہنے والے دفاتر سے واپسی پر گرو مندر سے اسلامیہ کالج ہوتے ہوئے یونی ورسٹی روڈ سے لیاقت آباد دس نمبر یا پھر گلشن والا راستہ استعمال کریں، پرانی سبزی منڈی سے ڈاکخانے کی جانب جانے والی سڑک پر شدید دباؤ کے سبب ٹریفک جام ہوتا ہے لہذا اسے استعمال کرنے سے گریز کریں۔۔

یاد رکھیں گرومندر سے لسبیلہ یا تین ہٹی کی جانب جانے کی صورت میں، یا پھر پٹرول پمپ ناظم آباد سے رضویہ کی جانب آنے کی صورت میں آپ شدید ٹریفک جام کا شکار ہوسکتے ہیں لہذا ان راستوں سے ہر صورت اجتناب برتیں۔