پی ڈی ایم کا آج کا جلسہ پاکستان کی وھدانیت پر حملہ ہے- بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سردار کامران لاسی

حب ( ) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سردار کامران لاسی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی آج کوئٹہ میں ہونے والے ملکی سالمیت کے خلاف جلسے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاسی جماعتوں کا جلسہ نہیں تھا بلکہ یہ پنجابی قوم پرست اور بلوچ قوم پرست ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہے ہیں کوئٹہ کا جلسہ پاکستان کی سالمیت پر کالی ظرف ہے جبکہ انھوں نے مزید یہ کہا کہ

پی ڈی ایم کا آج کا جلسہ پاکستان کی وھدانیت پر حملہ ہے اور ملک دشمن طاقتیں پاکستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم انھیں انشاء اللہ کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ سردار کامران لاسی، رہنما بلوچستان عوامی پارٹی۔