چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ اپنے افسران کی حوصلہ افزائی میں سب سے آگے

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ اپنے افسران کی حوصلہ افزائی میں سب سے آگے ۔کرونا وائرس کے چیلنجوں سے نمٹنے اور انتہائی مشکل حالات میں بحران پر قابو پانے کے حوالے سے کامیاب جرات مندانہ کردار ادا کرنے پر محکمہ صحت کے سیکریٹری کاظم حسین جتوئی کی کارکردگی کی زبردست الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے انہیں تحریری طور پر مبارکباد پیش کی ہے اور 21 اکتوبر کو وہ باقاعدہ ایک تاریخی خط کاظم حسین جتوئی کے نام لکھا گیا جس پر ممتاز علی شاہ نے بطور چیف سیکرٹری خود دستخط کیے ان کی کارکردگی کو سراہا صوبے میں کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال کو بحران کے وسط میں ایک چیلنج کے طور پر قبول کرنے اور محکمہ کی شاندار طریقہ سے سربراہی کرکے صورتحال کو سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔

سندھ کے چیف سیکریٹری کی حیثیت سے ممتاز علی شاہ اسی لئے نہایت مقبول اور قابل احترام ہیں کہ وہ اپنے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور ان کی کارکردگی اچھے اقدامات اور مثبت نتائج کو سراہتے ہیں اس حوالے سے وہ اپنے جونیئر افسران کی تعریف کرنے میں کنجوسی اور بخل سے کام نہیں لیتے بلکہ فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور یہی جذبہ اور اسٹائل انہیں سرکاری افسران اور ملازمین میں بے حد عزت اور احترام دلاتا ہے ۔ویلڈن ممتاز علی شاہ ویلڈن