چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات

بھرپور انداز میں پاکستان تحریک انصاف کا “یوم تاسیس” منانے کا فیصلہ

سیف اللہ خان نیازی “یوم تاسیس” کی ملک گیر تقریبات کی منصوبہ بندی کریں گے۔ چیف آرگنائزر یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کے حوالے سے تمام تیاریوں کی نگرانی بھی کریں گے۔ حکومت کی تشکیل کے بعد تحریک انصاف کا یہ پہلا یوم تاسیس ہوگا۔ چیف آرگنائزر کی وزیر اعظم سے ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال۔ تحریک انصاف کے پارٹی آئین کی تیاریوں اور تنظیمِ نو کے حوالے سے امور پر بھی مفصل گفتگو۔ پاکستان تحریک انصاف اپنے ارتقاء کی اہم منزل پر کھڑی ہے، چیف آرگنائزر سے وزیر اعظم کی گفتگو۔ بائیس برس کی جہد مسلسل کے بعد آج اللہ کا شکر ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں ہے، وزیر اعظم۔ یہ “یوم تاسیس” کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم۔ تحریک انصاف کو ایک مثالی سیاسی ادارہ بنانے کا مرحلہ آن پہنچا ہے، عمران خان۔ “یوم تاسیس” پر تجدید عہد کریں گے اور نئی منزل کا تعین کریں گے، عمران خان۔ سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں کارکنان “یوم تاسیس” کی تیاری کریں، عمران خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں