حکومت پاکستان اسٹیل کی بحالی کے لیئے روس کی پیشکش سے فائدہ اٹھائے

حکومت پاکستان اسٹیل کی بحالی کے لیئے روس کی پیشکش سے فائدہ اٹھائے ۔
ملازمین پاکستان اسٹیل کی جاری جدوجہد میں پاسلو کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شمس الرحمن سواتی صدر این ایل ایف پاکستان۔
پاکستان اسٹیل کی نجکاری اور ملازمین کی بر طرفی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات این ایل ایف پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے پاسلو یونین کے جنرل ورکرز اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ روس کے نمائندوں نے مختلف زرائع سے کئی بار پاکستان اسٹیل کی بحالی کی پیشکش کو دہرایا لیکن حکومت وقت کیوں اس پیشکش کو قبول نہیں کرتی۔ عالم طاقتیں پاکستان کو صنعتی طور پر ترقی کرتے دیکھنا نہیں چاہتیں ‘اس لیئے پاکستان اسٹیل کی بندش عالمی سازش کا حصہ ہے جس کے لیئے مقامی اسٹیل مافیا ان کے آلا کار کے طور پر استعمال ہورپے ہیں۔
پاسلو یونین نے ماضی میں بھی ملازمین پاکستان اسٹیل کا تحفظ کیا اور اآئندہ بھی غیرآئینی اور جابرانہ فیصلے قبول نہیں کریں گے۔حکومت کے پاس ابھی تک پاکستان اسٹیل کو چلانے کے حوالے سے کوئی پلان موجود نہیں’ پاسلو یونین کے نوجوان میدان عمل میں ہیں جبری برطرفیوں کا معاملہ حکومت کو واپس لینا ہوگا۔ یہ بات پاسلو کے صدرعاصم بھٹی اور جنرل سیکریٹری علی حیدر گبول نے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جنرل ورکرز اجلاس سے ظفر خان سینئر نائب صدر این ایل ایف پاکستان، شاہد ایوب جنرل سیکریٹری این ایل ایف پاکستان اور مشہور نعت خواں نعمان شاہ نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں پاسلو کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔