بنڈل اور بڈو آئی لینڈ پر ترقیاتی کام کی پیش رفت کا جائزہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات
بنڈل اور بڈو آئی لینڈ پر ترقیاتی کام کی پیش رفت کا جائزہ، ان جزائر کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی غور
کراچی ( اکتوبر24)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ سندھ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ بنڈل اور بڈو آئی لینڈ پر ترقیاتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ان جزائر کو ترقی دینے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کراچی میں اپنے قیام کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔