پی ڈی ایم کا جلسہ ، محسن داوڑ کو کوئٹہ جانے سے روک دیا گیا

پی ڈی ایم کا جلسہ ، محسن داوڑ کو کوئٹہ جانے سے روک دیا گیا
ایئرپورٹ پر روکے جانے کے بعد رکن قومی اسمبلی کو واپس کراچی بھیج دیا گیا ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل نے واقعے کی مذمت کردی


پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو کوئٹہ جانے سے روک دیا گیا۔ میڈیا ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے 25اکتوبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے کوئٹہ جارہے تھے کہ انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ، اور واپس کراچی روانہ کردیا گیا۔
اس حوالے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ محسن داوڑ کو ایئر پورٹ پر روکے جانے کی مذمت کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یک وقعے میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی محسن داوڑ کو کوئٹہ ائیر پورٹ سے گرفتاربھی کرلیاگیا تھا ، جس کے بارے میں حکام کا موقف تھا کہ چوں کہ محسن داوڑ کی بلوچستان داخلے پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے ، تاہم اسی بنا پر محسن داوڑ کو ائیرپورٹ پرروکنے پر پی ٹی ایم کارکن بھی ائیرپورٹ پہنچ گئے جس پر ائیرپورٹ پر سیکورٹی سخت کردی گئی۔
اس واقعے کو بی بی سی نے رپورٹ کیا اور بتایا کہ محسن داوڑ کو کوئٹہ میں حکام نے حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں منتقل کر دیا ، محسن داوڑ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دورے پر اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تھے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ ائیرپورٹ سے باہر نہیں آنے دیا ، جس کے باعث ان کے استقبال کے لیے آنے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں کو طویل انتظار کے باعث واپس لوٹنا پڑا ، اور آج ایک بار پھر پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے 25اکتوبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے کوئٹہ جارہے تھے کہ انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ، اور واپس کراچی روانہ کردیا گیا