دینی تقریبات کیلئے سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کمشنر کراچی

جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے وفد کے ہمراہ شہر کراچی میں عید میلاد النبی کے انتظامات اور شہر کے مسائل سے متعلق کمشنر کراچی سہیل راجپوت سے ملاقات کی۔اس موقع پر عید میلاد النبی سے متعلق امور خصوصاً مرکزی جلوس و جلسہ اور شہر کراچی میں مختلف جلسوں، جلوسوں، ریلیوں اور دینی تقریبات کے انعقاد پر درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔کمشنر کراچی نے جما عت اہلسنّت وفد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ دینی تقریبات کیلئے سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے۔دریں اثناجما عت اہلسنّت کے زیر اہتما م عظیم الشان میلاد مصطفی ریلی،علماء کرام کی قیادت میں 25اکتوبر اتوارکو بعد نماز عشاء مدرسہ انوار القران جمیلہ اسٹریٹ رنچھوڑ لائن سے نکالی جائے گی، دوسری میلاد ریلی اتوار رات 9بجے نارتھ کراچی سیکٹر 5B-3نزد جیلانی مسجد سے شروع ہو کر سخی حسن جائے گی۔ نیز تیسری میلاد مصطفی ریلی اتوار 25اکتوبربعد نما ز ظہر دربار غوثیہ امیریہ

شیرازیہ گلشن عسکری بن قاسم سے نیشنل ہائی وے،منزل پمپ تک جائے گی۔