واجد ضیاء سمیت 20افسروں کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری


وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہائی پاور بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف سروس گروپوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ اکیس کے افسروں کو گریڈ بائیس میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ۔ ذ رائع کے مطابق گریڈ اکیس کے بیس افسروں کو گریڈ بائیس میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی جن کی ترقی کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن اگلے ہفتے کیا جا ئے گا۔ پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے دس افسروں کو ترقی دی گئی جن میں چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر ، ایڈیشنل سیکرٹری ذو الفقار حیدر ، چیف سیکرٹری کے پی کاظم نیاز اور دیگر افسران شامل ہیں ۔ پولیس سروس کے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو بھی ترقی دی گئی ہے۔ فارن سروس کے چار کسٹم سروس کے دو ، ان لینڈ ریونیو سروس کے دو اور پا کستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے ایک افسر کو ترقی دی گئی
—-jang–report—-