مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ہمت و شجاعت کا پیکر تھیں: بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر پیغام

بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی نویں برسی پر خراج عقیدت

مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ہمت و شجاعت کا پیکر تھیں: بلاول بھٹو زرداری

اُن کی جمہوریت کے لیئے جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: بلاول بھٹو زرداری

بیگم نصرت بھٹو نے قائدِ عوام کے عدالتی قتل کے بعد اپنے ذاتی دکھ کو بھلا کر قوم کا مفاد مقدم رکھا: بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے آئںدہ نسلوں کے روشن مستقبل کی خاطر ملک کی جمہوریت پسند قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا: بلاول بھٹو زرداری

بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف ایک تاریخی تحریک کی قیادت کی: بلاول بھٹو زرداری

وہ ایک وزیراعظم کی بہو، دوسرے وزیراعظم کی اہلیہ اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم کی والدہ تھیں: بلاول بھٹو زرداری

وہ سر شاہنواز بھٹو کی بہو، ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید بھٹو کی اہلیہ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی والدہ تھیں: بلاول بھٹو زرداری

وہ بذات خود بھی پروقار، حوصلہ مند اور تاریخ ساز شخصیت تھیں: بلاول بھٹو زرداری

جیالوں اور عوام کے دلوں میں مادرِ جمہوریت ہمیشہ زندہ رہیں گی: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی بیگم نصرت بھٹو کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے لیئے سرگرمِ عمل رہے گی: بلاول بھٹو زرداری

وہ عظیم مشن جس کی خاطر مادرِ جمہوریت نے جدوجہد کی اور مصائب برداشت کئے: بلاول بھٹو زرداری