دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا افتتاح

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے (پام فاؤنٹین) کا افتتاح کر دیا گیا ہے ،فوارے کو النخلہ کا نام دیا گیا ہے
14 ہزار معکب فٹ کے دائرے پر پھیلا یہ فوارہ 105 میٹر اونچا ہے ، اس کے نچلے حصے میں 3 ہزار سے زیادہ بلب لگائے گئے ہیں جن کی رنگا رنگ روشنی سے پانی کے ساتھ دلآویز منظر دیکھنے کو ملے گا۔

فوارے کی تقریب رونمائی میں کورونا وائرس کی پیش نظر ماسک پہنے سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی، تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
پام فاؤنٹین کا نام دنیا کے سب سے بڑے فوارے کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

النخلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سینئر مارکیٹنگ مینجر نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پام فاؤنٹین نے باضابطہ طور پر دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے