دنیا کا سب سے طویل القامت لڑکا ہونے کا دعویٰ

چین میں 14سالہ لڑکے نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کا سب سے طویل القامت لڑکا ہے جس کا قد 7 فٹ 3 انچ ہے
14 سالہ چینی طالب علم نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درخواست دائر کی ہے کہ اسے دنیا کا سب سے لمبا لڑکا ہونے کا اعزاز دیا جائے جس کے بعد انتظامیہ نے لڑکے کے قد کی پیمائش کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے جلد اعلان متوقع ہے۔

رین کیو نامی لڑکا اپنے اسکول میں بھی منفرد نظر آتا ہے، اس کے لیے خصوصی طور پر ڈیکس تیار گیا ہے جبکہ یونیفارم اور کپڑے بھی آرڈرز پربنائے جاتے ہیں
طویل القامت لڑکا 9 کلاس کا طالب علم ہے جبکہ اس کا قد مسلسل بڑھ بھی رہا ہے