مریم اورنگزیب کا مریم نوازشریف کے کمرے پر دھاوے کی فوٹیج سامنے آنے پروزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ

عمران صاحب یہ فوٹیج آپ کی لاقانونیت، بے شرمی اور سیاسی انتقام کا ناقابل تردید ثبوت ہے، استعفیٰ دیں ، ترجمان (ن)لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نوازشریف کے کمرے پر دھاوے کی فوٹیج سامنے آنے پروزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب یہ فوٹیج آپ کی لاقانونیت، بے شرمی اور سیاسی انتقام کا ناقابل تردید ثبوت ہے، استعفیٰ دیں ۔


انہوںنے کہاکہ عمران صاحب یہ ہے آپ کا اصل گھنائونا چہرہ جو ماوں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت سے واقف نہیں، استعفیٰ دیں ۔
انہوںنے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے

کہ کس طرح کمرے کا دروازا توڑا گیا، استعفیٰ دیں ،ایک خاتون کے کمرے پر دھاوا بولا گیا جس کی گرفتاری کے وارنٹس بھی نہیں تھے، استعفیٰ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایک خاتون کی چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی کرنے


والواں کو شرم آنی چاہے ، استعفیٰ دیں ،اس اوچھی اورغیرقانونی حرکت میں ملوث ہر کردارسے حساب لے کر رہیں گے ،قوم کو بتایا جائے کہ کیوں عمران صاحب کے حکم یہ غنڈہ گردی ہوئی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاگیا ، فوٹیج کی روشنی میں واقعہ میں ملوث مجروں کے نام منظر عام پر لائے جائیں