عاطف اسلم مداحوں کیلئے کیا نیا لانے والے ہیں؟

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر مداحوں کا کہنا ہے کہ گلوکار شاید اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا پاسورڈ بھول گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں گلوکار اسٹیج پر پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ عاطف اسلم کی تصویر بے رنگ یعنی ’بلیک اینڈ وائٹ‘ ہے۔
عاطف اسلم نے اپنی تصویر کو کسی قسم کا کوئی کیپشن نہیں دیا لیکن اس کے باوجود بھی اُن کے مداحوں کی جانب سے گلوکار کی تصویر پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے
واضح رہے کہ عاطف اسلم 2013 میں سارہ بھروانہ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اِس جوڑی کے دو بیٹے ہیں، عاطف اسلم کے پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ سال ہوئی تھی