پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں

30 اکتوبر کو شروع ہونے والی پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔

مقامی ہوٹل میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا
ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوں کو کورونا وائرس پرٹوکولز پر بریفنگدی اور کرنل (ر) عثمان نے اینٹی کرپشن پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بریفنگ دی۔

قومی ٹیم کو میڈیا پروٹوکولز کے حوالے سے ٹیم میڈیا مینجر رضا کیچلو نے بریفنگ دی۔

سیریز کا شیڈول:

تیس اکتوبر: پہلا ایک روزہ میچ، راولپنڈی

یکم نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی

تین نومبر: تیسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی

سات نومبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور

آٹھ نومبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور

دس نومبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور

واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔