خواتین کی تخلیقی صلاحیتوں کو پوری دنیا کے سامنے لانے کا بیڑہ – سہرا “محترمہ نُسلیا نُشرا اختر” کو جاتا ہے

جبیل ( ثناء بشير ) دورِحاضر میں بڑھتی ہوئی مصروفیات اور ماحولیاتی تغیرات نے حالاتِ زندگی یکسر تبدیل کر کے رکھ دیئے ہیں۔اسی تبدیلی کی ایک کڑی حال ہی میں ہونے والا تین روز تک جاری رہنے والا ان لائن منعقدبین الاقوامی اجلاس ہے جوکہ “رائز کلب جُبیل سعودی عرب” کے پلیٹ فورم سے براہِ راست نشر کیا گیا ۔اس اجلاس کا مقصد پوری دنیا کی خواتین میں اُن کی صلاحیتوں کو ابھارنااور قابلیت کی بناء پر پوری دنیا میں اعلی مقام حاصل کرنے کی جانب راغب کرنا تھا ۔


اس کی انعقاد کا سہرا “محترمہ نُسلیا نُشرا اختر” کو جاتا ہے جنہوں نے اس مرکزی خیال کو عملی جامہ پہنایا اور خواتین کی تخلیقی صلاحیتوں کو پوری دنیا کے سامنے لانے کا بیڑہ اٹھایا۔اجلاس کے دیگر شراکاء میں نازیفہ کاکاخیل
،کافیہ خان،حمیرا فاطمہ،رائسہ رضا،انیزہ خالد،رضوانہ نارول،سیدہ نسلیہ،ڈاکٹرفرسانہ رشید،ماہ جبین خان،انعم عمر اور عائشہ اسلم شامل ہوئی۔اس اجلاس میں مختلف ماہرین نے بھی شرکت کی جن میں لینا خان، رضوانہ نارول اور ماہا اعجاز شاملِ گفتگو رہیں ۔
یہ کامیاب اجلاس تین دن تک جاری رہا اور مختلف با صلاحیت خواتین نے اس میں نا صرف شرکت کی بلکہ براہ راست اس کو دینا کے ہر خطے میں رائز کلب کے فیسبوک پیج سے دیکھا بھی گیا،میزبان سیدہ نشرا نے دوبارہ اس طرح کے اجلاس کرانے کے عزم کا اظہار کیا جس کو تمام حاضرین سراہا۔