محسن شیخانی اور دیگرعہدیداران نے بیلٹ پیپر کاسٹ کیا

آبادکے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی کی قیادت میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ صنعت کاروں کے وفد نے جماعت اسلامی کے تحت ”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں شہربھر میں ہونے والا ”کراچی ریفرنڈم“ کے حوالے سے


امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ادار ہ نورحق میں ملاقات کی اورریفرنڈم کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ محسن شیخانی اور دیگرعہدیداران نے بیلٹ پیپر کاسٹ کیا۔وفدمیں چیئرمین آباد فیاض عالم،سینئر وائس چیئرمین خواجہ ایوب،دانش رؤف،

ندیم جیوا،اشرف حمید مودودی ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر محسن شیخانی اور دیگر نے جماعت اسلامی کی ”حقوق کراچی تحریک“کو سراہا اور کہاکہ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں۔

پیٹرن انچیف الائیڈ پینل آباد محسن شیخانی ،چئیرمن آباد فیاض الیاس،سیئنر وائس چیئرمین خواجہ محمد ایوب چیئرمین سدرن ریجن
دانش بن رؤف ،ممبر آباد اشرف حمید ،ندیم جیوا جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام حق دو کراچی ریفرنڈم میں اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور سیکرٹری عبد الوہاب بھی موجود ہیں