قومی ائیر لائن کے فضائی عملے کے عہدوں میں کمی،نوٹیفکیشن جاری

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے سینئر عہدوں پر کام کرنےوالے فضائی عملے کے عہدے کم کر دئیے۔پاکستان کی قومی ایئرلائن نے فضائی عملے کو کام کر نے سے روکنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ نے پرسر، سینر فلائٹ پر سر، سینر اسٹیورڈ، کے عہدے بھی کم کر دیئے جبکہ پی آئی اے میں کیبن کریو کو الاٹ کی گئی فلائٹس یکم نومبر سے منسوخ کردی جائینگی۔جی ایم فلائٹ سروس نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ یکم نومبر سے فلائیٹ بغیر اسائنمنٹ والے عہدے کے مطابق دی جائیگی جبکہ اضافی الائونس جو ان اسائنمنٹ کی مد میں ادائیگیاں بھی ختم کردی جائیں گیں۔جی ایم فلائٹ سروس کا کہنا کہ نئے روسٹر کی وجہ سے پہلے سے جاری اسائمنٹ اور الاوئنسس کو ختم کردیا گیا جس کے بعد نئے روسٹر میں کیبن کریو کو عہدے کی مناسبت سے ڈیوٹی لگائی جائیگی۔
—————-

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی وغیرہ کے خلاف پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وفاقی مشیرکی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران عدالت نے سردار مہتاب عباسی کی بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ نہ سنایا اورمحفوظ شدہ فیصلہ سنانے کیلئے 24 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی