چیئرمین شکیل احمد منگنیجو کی ہدایت پر منیجرماریہ ذیشان کے زیر انتظامپاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں گلابی دن کا انعقاد

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں گلابی دن کا انعقاد
Oct 22, 2020
کراچی (کامرس ڈیسک) قومی خاتون اوّل بیگم ثمینہ عارف علوی کی شروعات اور چیئرمین پی این ایس سی شکیل احمد منگنیجو کی ہدایت پر منیجر افرادی قوت،ماریہ ذیشان کے زیر انتظام قومی ادارۂ جہاز رانی نے بین الاقوامی آگاہی مہم برائے بریسٹ کینسرمیں بھر پور حصہ لیا۔جس کا سلوگن تھا ’’جلد تشخیص سے تحفظِ حیات‘‘ گذشتہ شب اس مہم میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کا حصّہ نبھاتے ہوئے بندر گاہ کراچی پر واقع قومی پرچم بردارجہازرانی عمارت گلابی روشنیوںمیں نہلا دی گئی اور بندرگاہ میں موجود تمام بین الاقوامی جہازوں ، راہگیر جہازیوںاور کراچی کے تین کروڑ عوام میںاس پر کشش گلابی چراغاں سے بریسٹ کینسر بچاؤ کا گہرا احساسِ تشخیص و علاج اجاگر ہوا ۔اگلے روز ادارے کی خواتین افسران و عملے نے گلابی ربن پہن کر گلابی بھی دن منایا۔جبکہ پی این ایس سی آڈیٹوریم میں بریسٹ کینسر مذاکرے سے قیمتی نسوانی زندگیاں بچانے کے لئے خود تشخیصی کا شعورحاصل کیا اور خطرے سے نمٹنے کے لئے بروقت بندوبست کی تربیت بھی لی۔ اس موقع پرمہمان معالج ڈاکٹر لبنیٰ سلیم کو گلدستۂ خیر سگالی اور شرکاء کوتحائف پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر کیپٹن محمد شکیل نے آگاہی مہم میں پی این ایس سی کی شمولیت کو سراہا