اس طرح کی حرکتیں پاکستان کے ساتھ درست نہیں ۔ یہ ملک کس طرح چلے گا۔

ڈاکٹر سہراب سرکی

آئی جی کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
اس طرح کی حرکتیں پاکستان کے ساتھ درست نہیں ہے۔
یہ ملک کس طرح چلے گا۔

ہم نے پاکستان کے لیے ووٹ دیا۔
ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس مرتبہ اس میں رکاوٹ نہیں ہوئی تو یہ فیڈریشن کے لیے خطرناک ہوگا۔

قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
——-


قرارداد کا متن
سندھ اسمبلی کا صوبہ سندھ میں امن و امان کی بحالی پر پولیس کے شہداء اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں
آئی جی سندھ کے ساتھ 18 اکتوبر کی رات پیش آنے والے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
امید ہے حکومت سندھ اور آرمی چیف کی جانب سے اعلان کردہ تحقیقات کے نتیجے میں ذمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
18 اکتوبر کے افسوسناک واقعہ کے بعد دل برداشتہ ہوکر آئی جی سندھ سمیت درجنوں سینئر افسران نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر اعلیٰ سندھ کی بروقت کوششوں نے صوبے ایک بڑے انتظامی بحران سے بچا لیا۔
آج کا اجلاس ان تمام پولیس افسران اور جوانوں کو اپنی بھر پور حمایت اور تائید کی یقین دہانی کراتا ہے