نیشنل انڈر-19 ون ڈے چیمپئن شپ: کے پی، سدرن پنجاب، سندھ اپنے اپنے میچز میں کامیاب

نیشنل انڈر۔19 ون ڈے چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا، سدرن پنجاب اور سندھ نے اپنے میچز جیت لیے۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ناردرن کی ٹیم 123 رنز پر آؤٹ ہوگئی، فیصل اکرام نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سدرن پنجاب نے ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ عزیر ممتاز 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

مریدکے کنٹری کلب میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 85 رنز سے شکست دی، جہاں بلوچستان کی ٹیم 154 رنز کے تعاقب میں 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اسماعیل خان نے 9 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، رانا نوید الحسن اکیڈمی شیخوپورہ میں دفاعی چیمپئن سندھ نے سینٹرل پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا دیا۔

سندھ نے کپتان صائم ایوب کی سنچری کی بدولت 263 رنز کا ہدف 25 گیندوں قبل 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، صائم ایوب 121 بنا کر نمایاں رہے