سرجڑی بہنیں انگلینڈ میں کامیاب سرجری کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں

پیدائش کے وقت سر جڑی ہوئی جڑواں بہنیں صفا اور مروہ تین کامیاب آپریشنوں سے مشکل ترین مراحل سے گزرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔ جڑواں بہنوں کے جڑے سر گزشتہ برس فروری میں علیحدہ کیے گئے تھے، سر علیحدہ کرنے کے لیے تین کامیاب آپریشن لندن گریٹ آرمنڈ سٹریٹ سپتال کی ایک ٹیم نے کیے۔ اس دوران بچیوں نے 50 سے زائد گھنٹے آپریشن تھیٹر میں گزارے اور 100 طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم بچیوں کی صحت کا مسلسل جائزہ لیتی رہی۔ بچیوں کی والدہ زینب بی بی کا گھر واپسی کے موقع پر برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے۔ انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ صفا اور مروہ کی گھر واپسی پر بے حد خوشی محسوس کر رہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے کہ بچیاں تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں اور مروہ تو تھوڑے سہارے سے اچھی کارکردگی کا اظہار بھی کر رہی ہے۔ صفا اور مروہ اب ساڑھے تین برس کی ہیں اور ان کی باقاعدہ فزیکل تھراپی بھی کی جا رہی ہے۔ تاہم اب بھی بچیوں کو سیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ بچیوں کے آپریشن کے لیے ایک پاکستانی تاجر نے 1 ملین ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کی تھی۔

———لندن (نوائے وقت رپورٹ)—–