وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس-گلشن اقبال کراچی میں دھماکا، عمارت کا ایک حصہ منہدم، 3 جاں بحق، 15 زخمی


کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، واقعے میں

15 افراد زخمی جب کہ 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال ابوالاصفہانی روڈ کے قریب بینک میں دھماکے سے 4 منزلہ عمارت کی پہلی اور دوسری منزل منہدم ہو گئی، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جس علاقے میں بینک میں دھماکا ہوا ہے وہ رہائشی علاقہ ہے، جس کی وجہ سے نقصان کا اندیشہ ہے۔سات زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بینک کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سے واقع کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

* وزیراعلیٰ سندھ کی زخمیوں کے لئے فوری طبی امداد کا بندوبست کرنے کی ہدایت

* وزیراعلیٰ سندھ نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ