گورنر سندھ عمران اسماعیل سے صوبائی محتسب اعجاز علی خان کی ملاقات

ادارہ کی2019 ءکی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ انصاف کی فراہمی میں ادارہ نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، گورنرسندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے صوبائی محتسب اعجاز علی خان نے گورنر ہاو¿س میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنر سندھ کو صوبائی محتسب نے ادارہ کی2019 ءکی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ میں سرکاری افسران اور ملازمین کے اختیارات کے بے جا استعمال کی روک تھام اور سرکاری اداروں میںزیر التوا امور کو جلد حل کرانے کے ضمن میں صوبائی محتسب کے اقدامات قابل تحسین ہیں بلاشبہ یہ ادارہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی محتسب کے فیصلوں سے سرکاری محکموں کو اپنی اصلاح کا موقع بھی مل رہا ہے بالخصوص انصاف کی بلا معاوضہ فراہمی کے ضمن میں صوبائی محتسب کی خدمات لائق تحسین ہیں۔صوبائی محتسب اعجاز علی خان نے گورنرسندھ کو بتایا کہ ادارہ کے دائرہ کار کو پھیلانے کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں ۔