حکومت پاکستان نے مصدق احمد خان کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کردیا

حکومت پاکستان نے مصدق احمد خان کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کردیا۔نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے

قبل وہ حکومت سندھ میں محکمہ توانائی کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جہاں انہوں نے نہایت خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دیئے اور محکمے کی ترقی اور بہتری کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ۔مصدق احمد خان گریڈ 21کے سینئر افسر ہیں ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے ہے سرکاری حلقوں میں ان کا نام نہایت عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے


اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کی جانب سے نوٹیفیکیشن 19 اکتوبر کو جاری کیا گیا جس پر سیکشن افسر عاصمہ ثنا اللہ کے دستخط ہیں