آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی جی سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی جی سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ
بلاول بھٹو کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی جی سندھ پولیس مشتاق احمد مہر سے بھی ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی جی سے گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے واقعے سے متعلق گفتگو کی، میڈیا ذرائع

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی جی سندھ پولیس مشتاق احمد مہر سے بھی ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی جی سے گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے واقعے سے متعلق گفتگو کی ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ پولیس کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے پر گفتگو کی۔
انچارج میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے کراچی واقعے پر بلاول بھٹو سے گفتگو کی ۔

اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے آرمی چیف کا واقعے کا فوری نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے واقعے کی تحقیقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا، کورکمانڈر کراچی کو واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، واقعے کی جلدازجلد شفاف تحقیقات کی جائیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ کورکمانڈر کراچی واقعے کے تمام پہلوؤں کا تعین کرکے حقائق کا تعین کریں۔
یادر ہے کراچی میں کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کے معاملے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ سندھ پولیس پر دباؤ ڈال کر گرفتاری کروائی گئی۔ جس کے باعث آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہرغیرمعینہ مدت کیلئے چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ 15روز کیلئے چھٹی پر گئے ہیں۔ اسی طرح ایڈیشنل آئی جی نے بھی دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔اسی طرح معلوم ہوا ہے کہ آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہر15 روز کی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔آئی جی سندھ آج دفتر بھی نہیں آئے۔اسی طرح ا یڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے بھی دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ عمران یعقوب بھی اپنی نوکری سے دلبرداشتہ ہوگئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب نے کہا کہ سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی ہے——from—urdupoint ——pages
————–

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے چھٹی پر جانے کا فیصلہ مؤخر کردیا
آئی جی سندھ پولیس نے دیگر افسران کو بھی 10 دن کے لیے چھٹی کی درخواست مؤخر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، آرمی چیف کے مشکور ہیں جنہوں نے پولیس کی دل شکنی کا احساس کیا، سندھ پولیس کا اعلامیہ جاری
آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے اپنی چھٹی کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے اپنی چھٹی کی درخواست مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی جی پولیس نے دیگر افسران کو بھی 10 دن کے لیے چھٹی کی درخواست مؤخر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ سندھ پولیس کے مطابق چھٹی کی درخواست مؤخر کرنے کا فیصلہ وسیع تر ملکی مفاد کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس کے افسران نے انکوائری مکمل ہونے تک چھٹی کا فیصلہ مؤخر کیا ہے۔ سندھ پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ۔

سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک بے ساختہ اور دلی ردعمل تھا۔
18 اور 19 اکتوبر کی درمیانی رات ہونے والے واقعے سے دلی صدمہ ہوا۔ پولیس کے تمام شعبوں میں اس واقعے سے تشویش پائی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرمی چیف کے مشکور ہیں جنہوں نے پولیس کی دل شکنی کا احساس کیا ۔ سندھ پولیس ہمیشہ منظم اور فعال رہی ہے۔ محکمہ کے ہر فرد کو بے عزتی پر شدید صدمہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ پولیس ہیڈکوارٹرز پہنچ گئے ۔
بلاول بھٹو آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر سے ملاقات کے لیے آئی جی ہاؤس پہنچے۔ آئی جی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ موجود ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی ہاؤس میں چھٹی پر جانے والے تمام افسران بھی موجود ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران سینیئر افسران بھی موجود ہیں ۔
ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے آئی جی سندھ کو کام جاری رکھنے کی تلقین کی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے ساتھ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لکھا کہ ” میں سندھ پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں، کیا آپ بھی ؟ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو آئی جی سندھ اور سندھ پولیس کے سینیئر افسران کے ہمراہ کھڑے ہیں