اعجازاسلم ’نویان‘ بننے جا رہے ہیں؟

پاکستان کے لیجنڈری اداکار اعجاز اسلم اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں منفرد کردار ادا کر رہے ہیں جس سے متعلق مداحوں کی جانب سے اعجاز اسلم کی اس نئی لُک کو مشہور ترین تُرک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے منفی کردار نویان کا چربہ قرار دےدیا جا ہے۔

اعجاز اسلم نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک آئی جی ٹی ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ خالصتاً انہوں نے اپنے مداحوں کو تھوڑا صبر کرنے، منفی سوچنے یا بولنے سے گریز کرنے کا مشورہ دینے کے لیے بنائی ہے، اعجاز اسلم نے مداحوں کی رائے کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو مشورہ دیا ہے صبر رکھیں، نیا آنے والا پروجیٹ روایتی مواد سے ہٹ کر ہوگا۔
اعجاز اسلم سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 11 بڑے ناموں نے ایک پروجیکٹ میں کام کیا ہے جس سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے
فنکار مذکورہ پروجیکٹ میں ادا کیے گئےاپنے کرداروں سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ تصاویر شیئر کر رہے ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد مداحوں میں ایک تجسس پیدا ہو گیا ہے کہ آیا یہ کس قسم کا ڈرامہ یا فلم ہوگی
کچھ مداح فنکاروں کی ان تصاویر پر حیرانی، خوشی اور تجسس کا اظہار کر رہے ہیں تو کچھ مداح فنکاروں کے ’گیٹ اَپ‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ پروجیکٹ ہالی ووڈ یا بالی ووڈ کی کسی فلم کا چربہ لگ رہا ہے۔

اعجاز اسلم سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اعجاز اسلم نے اپنے نئے پروجیکٹ میں ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے منفی کردار نویان کا روپ دھارا ہوا ہے
اعجاز اسلم کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں وہ اپنے مداحوں سے مخاطب ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ ’سب مداحوں سے گزارش ہے کہ 8 سے 10 دن ٹھہر جائیں، آپ سب کو پتہ چل جائے گا کہ یہ نیا پروجیکٹ کیا ہے اور جب آپ دیکھ لیں تو اپنی رائے ضرور دیں کہ اچھا تھا یا نہیں، یا کوئی کمی رہ گئی ہو تو بتائیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ وقت سے پہلے تنقید نہیں کرنی چاہیے، یہ نیا اور مختلف پروجیکٹ ہے، جو چیز آ رہی ہے پہلے اُسے دیکھ تو لیں، یہ ایک نیا مختلف پروجیکٹ ہے اس کی حوصلہ افزائی کریں، آپ لوگوں کے لیے نئی چیز بنائی ہے کیوں کہ آپ لوگ ایک جیسا مواد دیکھ دیکھ کر تنگ آ جاتے ہیں۔‘

اعجاز اسلم کا اپنی ویڈیو میں مزید کہنا تھا کہ ’بس تھوڑا سا انتظار کر لیں پہلے پروجیکٹ دیکھ لیں اُس کے بعد جو بھی آپ نے کہنا ہوگا ضرور کہیے گا۔
اعجاز اسلم کی جانب سے اپنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی نئے پروجیکٹ سے متعلق چند ٹوئٹس کی گئی ہیں جن میں اُن کے فالورز سمیت معروف گلوکار فخر عالم نے بھی جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔

اعجاز اسلم کی اس لُک پر فخر عالم کا کہنا ہے کہ انہیں اس پروجیکٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔