مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پہلا پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا ، وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم
دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے، ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پا لیا تو صورت حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک سونپ دیا ۔ ذخیرہ اندوزیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں کی مانیٹرنگ ہوگی۔ ٹائیگر فورس کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر نشاندہی کرے گی۔ شہر کی تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ اور اوورچارجنگ کی مانیٹرنگ ہوگی۔ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرے گی۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے یا اوورچارجنگ کی صورت میں بھاری جرمانے ہوں گے جبکہ کاروائیوں کی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

Courtesy GNN urdu