اپوزیشن کیلئے رعایت ختم، اداروں کیخلاف بیانئے پر بھرپور جواب ملے گا، کرپشن کیسز کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عمران خان

اپوزیشن کیلئے رعایت ختم، اداروں کیخلاف بیانئے پر بھرپور جواب ملے گا، کرپشن کیسز کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عمران خان

حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے اقدامات تیز کردیئے ‘وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت ملے گی نہ بلیک میلنگ میں آئیں گے۔

کرپشن کیسز کوہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے‘ اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت وفاقی وزراء کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورت حال پر غور‘ اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے اور نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیاجبکہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈلائنز جاری کردیں۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے ریاست مخالف بیانیے پر بھی مشاورت کی گئی ۔

Courtesy Jang