وفاقی کابینہ آج سرجوڑ کر بیٹھےگی

وزیراعظم عمران خان نے زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال سمیت اپوزیشن کی تحریک اورحکومت مخالف جلسوں کاجائزہ لے گی۔

کابینہ کو گندم اور چینی کی درآمد کے حوالے صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کابینہ کوٹائیگرفورس کی ذمہ داریوں سےمتعلق بھی اعتماد میں لیں گے جبکہ کابینہ کو کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال اوراقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ کےاجلاس میں 6 نکا تی ایجنڈے پر غور ہوگا، جس میں گن اینڈکنٹری کلب کی عارضی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری اور سندھ انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ کمپنی کےسی ای او کی تقرری کی منظوری شامل ہیں۔

اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پرعملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے 7اکتوبر کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14اکتوبرکوہونےوالےفیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Courtesy Ary news