سندھ میں فلور ملوں اور چکیوں کو دیسی گندم اجرا شروع کر دیا گیا

اسلام آباد (حنیف خالد) سندھ میں پیر 19اکتوبر سے صوبہ بھر کی فلور ملوں چکیوں کو سرکاری گوداموں سے دیسی گندم کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ پنجاب نے یہ اجرا 7 جولائی سے سترہ ہزار ٹن یومیہ شروع کر رکھا ہے ۔ وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ عمر حمید نے بارہا پنجاب کے چیف سیکرٹری سے استدعا کی کہ وہ گندم اجرا کا سترہ ہزار سے بڑھاکر 25 ہزار یومیہ کر دیں مگر آج تک ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن سمیت پنجاب بھر میں سرکاری پیکج کا بیس کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں با کثرت دستیاب نہیں ہے اسلام آباد میں چکی کا آٹا ستمبر کے آخر میں 72 روپے کلو تھا جو 19 اکتوبر کو 88 روپے کلو لوگ خریدنے پر مجبور کر دیئے گئے۔ نان 15روپے اور روٹی 10 روپے کی برسرعام پک رہی ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ پیر 19 اکتوبر کو سندھ کے محکمہ خوراک نے کراچی کی فلور ملوں اور چکیوں کو کئی سو کلو میٹر دور واقعہ نواب شاہ کے سرکاری گوداموں سے سندھ کی گندم اٹھانے کے احکامات جاری کئے