داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، محققین کی پاکستان ریسرچ انسٹیٹیوٹ بنانیکی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے مختلف یونیورسٹیز سےتعلق رکھنےوالے محققین اور نئے پی ایچ ڈی فیکلٹی ارکان کے مؤثر روابط سےمتعلق اجلاس منعقد کیا جس میںمہران انجینئرنگ یونیورسٹی ، این ای ڈی یونیورسٹی ، آئی بی اے سکھر، قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ ، سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی ، عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے نوجوان پی ایچ ڈی فیکلٹی ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کی ۔ اجلاس میں داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، محققین کی پاکستان ریسرچ انسٹیٹیوٹ بنانیکی تجویز دی گئی جس کا مقصد کہ مذکورہ تمام یونیورسٹیز کے فیکلٹی ارکان کے درمیان روابط کو بڑھانا ہے، ہائیر ایجوکشن اور عالمی ریسرچ میں آگے بڑھانےکیلئے ایک پلیٹ فارم کی فراہمی کیلئے غور و فکر کیا جائے ۔