نئے کیسز رپورٹ

کراچی (19 اکتوبر 2020) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8182 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کےنتیجے میں 286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبہ بھر میں اب تک 142134 مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ مزید 2 مریض انتقال کرگئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس سے اپنے جاری بیان میں کہا کہ مزید 2 مریضوں کے انتقال سے اموات کی مجموعی تعداد 2583 ہوگئی ہے جو کہ 1.8فیصد اموات کی شرح کو ظاہر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 8182 نمونوں کی جانچ سے 286 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے یہ شرح 3.5 فیصد بنتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 1540247 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور 142134 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 471 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اس طرح صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 135296ہوگئی ہے جو کہ 95 فیصد بحالی کی شرح ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 4255 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4014 گھروں میں ، 5 آئسولیشن سینٹر ز میں اور 236 مختلف اسپتالوں میں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 169 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 22 مریضوں کو ویٹیلیٹرز پر منتقل کیاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 286 نئے کیسز میں سے 200 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی 62، ضلع جنوبی 49، کورنگی 47، ملیر26، ضلع وسطی 12 اور ضلع غربی سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اسی طرح حیدرآباد 27، بدین اور کشمورمیں 8۔8، لاڑکانہ 6، قمبر 4، مٹیاری 3، شہید بے نظیر آباد اور سکھر میں 2۔2، میر پورخاص ، سانگھڑ اور سجاول میں سے 1۔ 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں اور مصافحہ کرنے سے گریز کریں ۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ