مریض کو خوش کرنے کیلئے ڈاکٹر رِتھک روشن بن گئے

بھارت میں ایک ڈاکٹر اسپتال میں موجود کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو خوش کرنے کے لیے رِتھک روشن بن گئے۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور پھر اس سے ہونے والی اموات کو دیکھتے ہوئے وبا کے مریض اکثر پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں اور ان کے ساتھ ذہنی صحت کے مسائل بھی پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

ایسے میں بھارت کے ایک ڈاکٹر نے اپنے کورونا وائرس مریض کی طبیعت کو بہتر رکھنے کے لیے ایک نیا طریقہ ڈھونڈلیا۔

ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اروپ سیناپتی علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو خوش کرنے کے لیے ڈانس کرنے لگے۔

ساتھ ڈاکٹر سید فیضان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دوست ڈاکٹر کی ویڈیو شیئر کی۔

اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ میرے دوست سے ملیے جو کوویڈ-19 کی ڈیوٹی پر مامور ہیں، وہ کورونا وائرس مریضوں کو خوش کرنے کے لیے ان کے سامنے ڈانس کر رہے ہیں
مذکورہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں لوگوں نے نہ صرف ڈاکٹر کے اس اقدام کو پسند کیا بلکہ انھیں ایک بہترین ڈانسر بھی قرار دیا۔

ایک صارف نے ڈاکٹر کے ڈانس کو معروف بالی ووڈ اداکار و ڈانسر رِتھک روشن کے ڈانس سے تشبیہ دی