ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ پاکستان پہنچ گئے

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ پاکستان پہنچ گئے، آج عالمی وبا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ڈیوڈ ہیمپ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ڈیوڈ ہیمپ کی تعیناتی، تقرری کے ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد کی گئی ہے۔

ڈیوڈ ہیمپ گزشتہ پانچ سال سے وکٹورینز ویمنز کرکٹ ٹیم اور آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کاٹیلنٹ ہے، کارکردگی میں تسلسل اور کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری لانا چاہتا ہوں، پاکستان کو دنیا کی چار بہترین خواتین ٹیموں میں دیکھنا چاہتا ہوں، پاکستان ٹیم میں بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں