جزیرے سندھ کی ملکیت ،جوہی کیلئے پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے تھا، لیاقت جتوئی

سندھ کے سابق وزیراعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ 13سال سے پیپلزپارٹی نے اربوں کھربوں کی لوٹ مار کر کے عوام کا خون چوس لیا ہے۔ بھوک، بدحالی اور بڑھتی ہوئی مہنگا ئی نے عوام کی کمر توڑدی ہے سندھ کے جزیروں ڈنگی اور بھنڈار پر کسی کو قبضہ نہیں کرنا چاہیئے۔ جزیرے سندھ کی ملکیت ہیں۔ عمران خان کو جوہی میں سیلاب متاثرین کے پاس آنا چاہیئے تھا اور پیکیج کا اعلان کرنا تھا جوہی میں میڈیا سے بات چیت کے بعد ھنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ جوہی میں بڑی سیلابی تباہی بربادی آئی ہے۔ ہزاروں لوگ متاثر ہوئے